Vol. 45 No. 01 (2021): Khayaban
اداریہ
خیابان کا ۴۵ شمارہ پیش خدمت ہے اس شمارہ میں ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ خیابان کے معیار اور ایچ ای سی کےقواعدکا لحاظ رکھا جائے ۔خیابان کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے لازم ہے کہ مقالہ نگار اپنے کام کو اس خاص فارمیٹ میں بھیجیں جو ایچ ای سی کو مطلوب ہے اس کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس شمارے میں میرے رفقائے کار کا تعاون شامل ہے ۔عقیل احمد شاہ جو خیابان کے تکنیکی معاملات کو دن رات سنوارتے ہیں ,ان کی محنت کوآپ سب بخوبی دیکھ سکتے ہیں ۔ مدیر کی حیثیت سے اپنے تمام جائزہ کا ر ماہرین کی ممنون ہوں جن کے تعاون کے بغیر شمارہ بروقت آن لائن ہونا ممکن نہ تھا ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس چھوٹی سی کاوش میں خیر و برکت ڈال دے ۔
شکریہ!
پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین
شعبہ اردو ، جامعہ پشاور
Published:
2022-01-02